جناب احمد ندیم نے اقلیتی بہبود کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد : /28 جولائی (سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس عہدیدار جناب احمد ندیم (1997) نے آج پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ حکومت نے /26 جون کو جی او آر ٹی 914 جاری کرتے ہوئے جناب احمد ندیم کو پرنسپل سکریٹری پولیٹیکل جی اے ڈی مقرر کیا اور پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی اضافی ذمہ داری دی تھی ۔ محکمہ میں 2 آئی اے ایس عہدیداروں کی موجودگی پر حکومت کی وضاحت کے انتظار میں جناب احمد ندیم نے جائزہ نہیں لیا تھا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج انہیں ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی جس کے بعد انہوں نے جائزہ حاصل کرلیا ۔ جناب بی شفیع اللہ سکریٹری کے طورپر برقرار رہیں گے تاہم پالیسی فیصلے جناب احمد ندیم کے ذمہ رہیں گے ۔ 1/y/i