جناب عامر علی خان کی بحیثیت ایم ایل سی نامزدگی کا خیرمقدم : ڈاکٹر محمد سلیم

   

اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے موزوں شخصیت

جوگی پیٹ ۔5 مارچ ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم نے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان کو گورنر کوٹہ میں ایم ایل سی نامزد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے ایک اہم اور موزوں شخصیت کا انتخاب کیا ہے ۔ جناب عامر علی خان کے دورۂ جوگی پیٹ کے موقع پر اُن سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ روزنامہ سیاست کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ اخبار سیاست نے تمام شعبوں میں مسلمانوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اُردو کے فروغ ، مسابقتی امتحانات اور ملازمتوں کے حصول میں مسلم طلبہ کو دی جانے والی تربیت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ، کئی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین وغیرہ ایسے کام ہیں جو قابل ستائش ہیں۔ اب اُنھیں رکن قانون ساز کونسل نامزد کیا گیا ہے اور سارے مسلمانوں کو جناب عامر علی خان سے کافی توقعات ہیں ۔ جب اخبار کے ذریعہ مسائل کو حل کراسکتے ہیں تو وہ بحیثیت ایم ایل سی اور اُس سے زائد ذمہ داری ملتی ہے تو وہ ملت اور قوم کے مسائل کی یکسوئی میں اہم رول ادا کریں گے ۔ اس موقع پر کانگریس کے قائدین علی عباس ، محمد فاروق علی ، محمد خالد ، محمد عظیم کے علاوہ ڈاکٹر علیم و دوسرے موجود تھے ۔