جنسی استحصال کے بعد دھوکہ دینے پر لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) منگیتر کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی اور جنسی استحصال کے نتیجہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ سلیمہ خاتون ساکن پنچ بھائی الاوہ کاروان کی منگنی 2022 ء میں 24 سالہ محمد جہانگیر کلیم ساکن کشن باغ بہادر پورہ سے ہوئی تھی۔ منگنی کے 6 ماہ بعد ہی رشتہ ٹوٹ گیا۔ اُس کے باوجود بھی جہانگیر کلیم مذکورہ لڑکی سے مسلسل فون پر ربط میں رہ کر 4 جولائی کو اُس کے مکان پہونچا اور شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اُس کا جنسی استحصال کیا۔ شادی کا وعدہ کرنے پر لڑکی جہانگیر کی باتوں میں اِس حرکت کو اپنے والدین سے پوشیدہ رکھا لیکن لڑکے نے شادی سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے کلثوم پورہ پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے جہانگیر کے خلاف عصمت ریزی اور خودکشی پر آمادہ کرنے کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ ب