پروگرام ملتوی ہونے کے متعلق سے سنگھ کا فیس بک پوسٹ اس وقت سامنے آیا جب ان کے خلاف ایف ائی آر کی تفصیلات سامنے ائیں جس میں خواتین پہلوانوں کے الزامات کی تفصیل ہے۔
ایودھیا۔ جمعہ کے روز ایک عہدیدار نے کہاکہ 5جون کو ایک ریالی منعقد کرنے کے متعلق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو مذکورہ ایودھیا ضلع انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔
سنگھ جو بی جے پی کے ایم پی اور رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف ائی) کے صدر بھی ہیں پر خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام لگایاگیاہے۔
سرکل افیسر(ایودھیا) ایس پی گوتم نے کہاکہ عالمی یوم ماحولیات کے پیش نظر 5جون کو دیگر مقرر پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حامیو ں اوربی جے پی کونسلر چامیلی دیوی نے سنگھ کی طرف سے جو اجازت مانگی تھی اس کو مسترد کردیاگیاہے۔
سنگھ نے پیر کے روز ہونے والی ریالی کا اعلان کیااو رکہاتھا کہ وہ ”سادھوؤں کے اشیرواد“ کیساتھ عوام سے خطاب کریں گے۔ اس اعلان کو خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کے درمیان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
سنگھ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ ”کچھ ایک دنوں“ کے لئے رام کتھا پارک میں ہونے والی ’جن چیتنا مہاریلی“ کو ملتوی کررہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف پہلوانوں کی جانب لگائے گئے الزامات میں پولیس تحقیقات ہنوز جاری ہے۔
پروگرام ملتوی ہونے کے متعلق سے سنگھ کا فیس بک پوسٹ اس وقت سامنے آیا جب ان کے خلاف ایف ائی آر کی تفصیلات سامنے ائیں جس میں خواتین پہلوانوں کے الزامات کی تفصیل ہے۔
مشہور پہلوانوں‘ بشمول ونیش پھوگاٹ‘ بجرنگ پونیا اورساکشی ملک 23اپریل سے احتجاجی دھرنے پر ہیں جنھوں نے سنگھ پر جنسی بدسلوکی کا سنگھ پر الزام عائد کیاہے۔ اترپردیش کے کیسر گنج سے سنگھ بی جے پی کے ایم پی ہیں۔