جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرین کی ٹکر میں پانچ طلباء کی موت اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ چہارشنبہ کی سہ پہر بس اور ایک مال گاڑی مشرقی جنوبی افریقہ کے صوبہ مپومالنگا کے مڈلبرگ میں ایک لیول کراسنگ پر آپس میں ٹکرا گئی۔ محکمہ نے بتایا کہ حادثہ میں پانچ بچے ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوئے ۔قانون نافذ کرنے والے افسران نے بتایا کہ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جنوبی افریقہ کی وزیر ٹرانسپورٹ باربرا کریسی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اسکول ٹرانسپورٹ سے روڈ سیفٹی مہم کو تیز کرنے کی اپیل کی اور سڑک استعمال کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، خاص طور پر لیول کراسنگ پر اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔