جنوبی افریقہ میں گیس ٹینکر دھماکہ ، 8 افراد ہلاک

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گیس کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔گیس ٹینکر میں دھماکیکے بعد آگ لگنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا، دھماکے سے نزدیکی اسپتال کی عمارت، 2 مکانات اور کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔حادثے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، گیس ٹینکر دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔