جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دی

   

کارڈف ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے ایندائل فلکوایو کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو باآسانی 87رنز سے شکست دے دی۔کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے، ہاشم آملہ نے 65 اورکپتان فاف ڈیو پلیسی نے 69گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 88رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ وین در ڈوسن نے 40، ایندائل فلکوایو نے 35 اورکرس مورس نے 26رنز کی اننگز کھیلیں۔ سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لنگی نگیدی نے 10رنز پر لہیرو تھری مانے اور کوشل پریرا کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔