کراچی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے ہفتہ کو ایک کمرشیل طیارہ سے کراچی پہنچ رہی ہے اور اسی دن ٹیم کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوگا جس کے بعد اتوار سے مہمان ٹیم کراچی کے جمخانہ میں پراٹکس کرے گی۔ پی سی بی کے بموجب پہلے ٹسٹ سے ایک دن قبل اور ٹسٹ کے اگلے دن بھی مہمان کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوگا۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقی ٹی 20 ٹیم 3 فبروری کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد ان کھلاڑیوں کا بھی کورونا ٹسٹ ہوگا۔ یاد رہے جنوبی افریقی ٹیم پاکستانی دورہ پر ٹسٹ اور ٹی 20 کھیلیں گے۔