جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کی تاریخ میں 1971 کے بعد پہلی بار زولو کمیونٹی کے نئے بادشاہ کو حکومت نے تسلیم کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مسوزولوکو اگست میں ایک روایتی جشن میں جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے نسلی گروہ کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا لیکن سرکاری وسائل اور مدد تک مکمل رسائی کے لیے حکومت کی جانب سے تسلیم کرنے کی ضرورت تھی۔تاہم اب جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے جانب سے زولو بادشاہ کو تسلیم کرنے کے بعد عوام اور عدالتوں میں چلنے والی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز حکومت کی جانب سے زولو کے نئے بادشاہ کو تسلیم کرنے کے لیے بادشاہ کو باقاعدہ اسناد بھی دی گئی، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زولو کمیونٹی کے افراد جمع ہوئے جنہوں نے اپنے روایتی ملبوس زیب تن کر کے نئے بادشاہ کو تسلیم کیے جانے پر جشن منایا۔