جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملے،2 افراد ہلاک

   

بیروت : اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق، اسرائیل نے ملک کے جنوبی علاقوں صدیقین اور کفرا پر تین بار حملے کیے۔ ان حملوں میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ ان حملوں کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے خبر دی تھی کہ جنوبی لبنان کے علاقے قریات شیمونہ پر دو حملے کیے گئے ہیں۔
پوپ فرانسس کی طبعیت ناساز
اسپتال میں معائنہ
روم : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت ناساز ہوگئی۔ روم سے اطالوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس طبعیت ناساز ہونے پر پوپ فرانسس کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں معائنہ کے بعد وہ ویٹیکن واپس آگئے ہیں۔ اطالوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے مختصر وقت اسپتال میں گزارا۔ اطالوی میڈیا نے بتایا کہ پوپ فرانسس پچھلے ہفتے سے انفلوئنزا کا شکار ہیں۔