جنوبی کوریا میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے کیسز

   

سیول ۔ جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 20,286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 18,491,435 ہو گئی ہے ۔ صحت کے حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ کورین ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے ) کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں روزانہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، جو 19,323 ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ایک ہفتہ قبل کیسز کی تعداد 10,715 تھی۔ پچھلے ایک ہفتے میں تصدیق شدہ کیسز کی روزانہ اوسط تعداد 15,989 رہی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 624 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس وقت یہاں اموات کی شرح 0.13 فیصد پر برقرار ہے ۔