100 سے زائد زخمی ۔ ہالووین تہوار کی تیاریوں کے دوران دم گھٹنے اور قلب پر حملے کے واقعات
سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی ایک اہم مارکٹ میں ہالووین تہوار کی سرگرمیوں کے دوران بھگدڑ مچنے سے 59 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 150 زخمی بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ پولیس اور فائر عملہ کی جانب سے بھگدڑ کے نتیجہ میں کئی افراد کے قلب پر حملہ ہوا اور انہیں ابتدائی طبی امداد پہونچاتے ہوئے بحال کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس و دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں میں بھگدڑ کی وجہ سے کئی افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے اور کئی کے قلب پر حملہ ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ ہالووین تہوار کے سلسلہ میں ہفتہ کی رات یہاں تقریبا ایک لاکھ افراد جمع ہوئے تھے ۔ سیول کے اٹائیون علاقہ میں بازار میں خریداری عروج پر تھی ۔ تاہم اس علاقہ میں ہجوم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور تنگ گلیوں کی وجہ سے کئی افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے تو کئی افراد کے قلب پر حملہ ہوا ۔ مقامی نیوز ایجنسیوں نے یہ اطلاع دی ۔ ہالووین تہوار 31 ڈسمبر کو ہونے والا ہے اور اس سے قبل خریداری اور دیگر سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ گذشتہ دو سال میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے یہ تہوار نہیں منایا گیا تھا اور اس بار عوام میں زیادہ جوش و خروش دیکھا گیا ہے ۔ نصف شب سے عین قبل درجنوں افراد کے بیہوش ہوکر گرپڑنے کی اطلاعات ملی ہیں اورک ہا گیا ہے کہ یہ لوگ سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے ۔ فائر حکام نے بتایا کہ 81 افراد کو سانس لینے میں مشکل کی شکایات ملی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ ان افراد کو سینہ دباتے ہوئے سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی ۔ عام شہری بھی ایسی کوشش کرتے دکھائی دئے ۔ بھگدڑ مچنے کے دو گھنٹوں ب عد سے اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں کئی نوجوان خواتین شامل ہیں۔ محکمہ فائر ے ایک عہدیدار نے بھی اس واقعہ کی توثیق کی اور کہا کہ زائد از 140 ایمبولنس کو متاثرین کی منتقلی متحرک کیا گیا تھا ۔
راہول گاندھی کی ایلون مسک کو مبارکباد
نئی دہلی 29 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ایلون مسک کو ٹوئٹر سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم نفرت انگیز بازی پر کارروائی کریگا۔ راہول نے ٹویٹ کیا، مبارک ہو ایلون ۔ امید کہ ٹویٹر اب نفرت انگیز بیان بازی پر کارروائی کریگا، حقائق کی جانچ کریگا اور حکومت کے دباؤ پر ہندوستان میں اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبائے گا۔