جنوبی کیلیفورنیا میں 5 نئے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

   

واشنگٹن :امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں میں آگ نے تباہی مچا دی ، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ۔ بی بی سی کے مطابق آگ کو لگونا،سیپول ویڈا، گبل، گلمین اور بارڈر 2 کا نام دیا گیا، جو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کاؤنٹیوں میں بھڑک اٹھی۔دوسری جانب، امریکی صدر ٹرمپ نے تباہی سے متاثرہ مغربی شمالی کیرولینا کا دورہ کیا اور لاس اینجلس روانہ ہوگئے ۔