جنوبی ہند کی علاقائی جماعتوں کو 124 کروڑ کے عطیات

   

ٹی آر ایس کو گذشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی چار کروڑ روپئے حاصل ہوئے
حیدرآباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمرس (اے ڈی آر) نے انکشاف کیا کہ سا ل2020-21ء میں ملک میں علاقائی جماعتوں کو وصول ہونے والے کل عطیات میں 91 فیصد (113.79) کروڑ روپئے پانچ جماعتوں کو حاصل ہوئے ہیں۔ ان علاقائی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کو بتائی گئی تفصیلات پر رپورٹ جاری کی ۔ سب سے زیادہ عطیات ملنے کا پانچ جماعتوں نے اعلان کیا ہے۔ ان میں جنتادل (یو) ڈی ایم کے، عام آدمی پارٹی، انڈین یونین مسلم لیگ، ٹی آر ایس شامل ہیں۔ سرفہرست مقام پر جے ڈی یو ہے جس کو 330 عطیات کے ذریعہ 60.15 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں۔ ڈی ایم کے 177 عطیات اور 33.99 کروڑ روپئے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ عام آدمی پارٹی 11.32 کروڑ کے عطیات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 4.16 کروڑ روپئے کے عطیات کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ چوتھے مقام پر ہے اور 4.15 کروڑ روپئے عطیات کے ساتھ ٹی آر ایس پانچویں مقام پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ علاقائی جماعتوں کو ملنے والی عطیات کا 91.38 فیصد ان 5 جماعتوں کے خزانوں میں گیا ہے۔ 27 علاقائی جماعتوں کی جانب سے اعلان کردہ عطیات کی جملہ رقم 124.53 کروڑ روپئے ہے۔ جے ڈی یو۔ ڈی ایم کے اور ٹی آر ایس نے اعلان کیا ہیکہ مالیاتی سال 2019-20ء کے مقابلے میں عطیات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی اور انڈین یونین مسلم لیگ کو ملنے والے عطیات میں کمی آئی ہے۔ن