جنوری میں رام مندر‘ فبروریمیں ابوظہبی کی مندر۔ ششی تھرور کی انتخابی پیش قیاسی

,

   

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہاکہ 2024کے انتخابات کا پیغام واضح ہے کہ نریندر مودی ہندو ہردئے سمراٹ ہیں۔
نئی دہلی۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور نے کہاکہ جنوری 22کے روز ایودھیامیں رام مندر کا افتتاح اور پھر ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کا پروگرام 2024کے انتخابات کے لئے شہہ نشین کی تیاری ہے‘ اور قیاس آرائی کی ہے کہ اس کے فوری بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیاجائے گا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہاکہ 2024کے انتخابات کا پیغام واضح ہے کہ نریندر مودی ہندو ہردئے سمراٹ ہیں اور استفسار کیاکہ اچھے دن کا کیاہوا۔ مذکورہ رام مندر کا22جنوری کو افتتاح پہلے ہی ایک سیاسی دنگل بنچ گیا ہے اپوزیشن اس پر منقسم ہے کہ آیاتقریب میں شرکت کریں یا نہ کریں۔

وزیراعظم مودی نے ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے افتتاح کا دعوت نامہ قبول کرلیاہے جو متحد ہ عرب امارات میں کا سب سے بڑا ہندو مندر ہوگا۔

تھرور نے کہاکہ ”سال2019میں نوٹ بندی کے طوفانکے پیش نظر پلواماں حملے نے مسٹر مودی کو جنرل الیکشن کو ایک قومی سلامتی الیکشن میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

سال2024میں یہ واضے ہوگیا ہے کہ بی جے پی ایک اپنا پیغام دے گی اور نریندر مودی کوہردئے سمراٹ کی پیش کریگی“۔

کانگریس ایم پی نے کہاکہ 2024کا الیکشن ہندوتوا بمقابلہ پاپولر ویلفیر ہوگا۔ تھرور نے کہاکہ ”ان تمام سوالات کا پھر کیسا:

اچھے دن کا کیاہوا؟ایک سال میں 2کروڑ ملازمتیں؟ معاشی ترقی کا کیسا جو جو سماجی اورمعاشی سیڑھی کے لئے فائدہ مند ہوگا؟ او رکالا دھن کا کیاہوا جو آمدنی ہر ہندوستانی کے بینک اکاونٹس اور جیبوں میں جانے والی ہے؟“۔