جنوری میں 5 ریاستوں کے انتخابات کاہوسکتا ہے اعلان، الیکشن کمیشن کا کل سے شروع ہوگا دورہ

,

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کا دورہ 15 دسمبر سے اتر پردیش اور پنجاب سمیت 5 ریاستوں کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن کا دورہ پنجاب سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم دو روز یعنی 15 اور 16 دسمبر کو پنجاب کا دورہ کرے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سوشیل چندرا، الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر افسران پنجاب کا دورہ کریں گے۔الیکشن کمیشن اپنے دورے کے دوران پنجاب کے اعلیٰ انتظامی اور پولیس افسران سے ملاقات کرے گا۔ الیکشن کمیشن تمام 5 ریاستوں کا انتخابی دورہ کرے گا ،جس کے بعد تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن دسمبر کے آخر میں یوپی کا دورہ کرے گا اور یوپی کے تمام عہدیداروں سے ملاقات کرے گا اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ اتر پردیش میں کئی مرحلوں میں ووٹنگ ہوتی ہے ،اور اس بار بھی سات سے زیادہ مرحلوں میں ووٹنگ کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کا اعلان جنوری کے مہینے میں کیا جائے گا اور فروری اور مارچ کے مہینوں میں پولنگ اور گنتی کی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انتخابی عمل جنوری کے مہینے میں شروع ہوگا۔