جنگاؤں میں حج فارمس کی اجرائی

   

جنگاؤں /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے آج جامع مسجد جنگاؤں میں حج2023 کے درخواستوں کی رسم اجرائی اور تقسیم صدرضلع حج سوسائٹی مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حج 2023 کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ خواہش مند حضرات 10 مارچ سے قبل آن لائن انداز کے ذریعہ حج کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے ہر سال کی طرح مکمل رہنمائی اور مفت آن لائن کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاوں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔اس موقع پر میونسپل کونسلر محمد صمد معاون رکن بلدیہ و صدر جامع مسجد جنگاوں مسیح الرحمن، حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران محمد ظہیر الدین ،محمد جلیل ، محمد حفیظ، محمد مناظر حسین شاہد، محمد حنیف کے علاوہ مظہر شریف ، محمد سلیم موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9346775977 اور 9849053079 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
سدی پیٹ میں جمعیتہ العلماء کے زیر اہتمام کل جلسہ
سدی پیٹ 11/فروری: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ و قاری عبد السمیع صدر جمعیتہ العلماء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء شاخ ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام بعنوان حالات حاضرہ اور فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت 17 فروری بعد نماز عشاء عیدگاہ میدان پر منعقد کیا جارہا ہے جسکی صدارت مفتی غیاث الدین رحمانی دامت برکاتہم صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا فرمائیںگے۔ حضرت مولانا مفتی محمود زبیر فصیح الدین ندوی صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے خصوصی خطابات ہونگے۔ علاوہ انکے مقامی علماء بھی خطابات فرمائینگے۔ اس موقع پر جلسہ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام پائی جس میں ذمہ داران جمعیتہ و اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی۔