جنگاوں ضلع کلکٹر کا دھان کی خریداری کے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس

   

جنگاوں۔ضلع کے کسانوں سے دھان کی خریداری کا عمل منصوبہ کے مطابق مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔یف سی آئی سول سپلائی ربیع سیزن 2020-2021 سے متعلقہ نکات،دھان خریداری مراکز کے قیام اورسی یم آر دھان کی فراہمی،حمالیوں کے مسائل ودیگر مسائل پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ڈی آر ڈی اے سری رام ریڈی نے ڈی یس او سری مدیلیٹی کو ہدایت کی کہ کسانوں سے دھان ربیع کی خریداری کے لئے ضلع بھر میں خریداری مراکز قائم کریں اور ہر مرکز میں ایک تجربہ کار عہدیدار کا تقرر کرے۔ دیہی سطح پر دھان کی خریداری کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ دلالوں سے دھان کی خریداری کو روکنے کے لئے مقامی زرعی عہدیدار/ زرعی توسیع آفیسر / وی آر او کو کسانوں کے فصل کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی۔کلکٹر نے زرعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو اناج میں نمی کی مقدارسے متعلق آگاہ کریں۔ڈی یم او کو خریداری مراکز پر ٹرپائن ‘ کانٹا ‘ باٹ کا انتظام کرنے ‘ پینے کے پانی ‘ شیڈ ‘ بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی اے او کوہدایت کی کہ ہر دھان مرکز پر اے ای او کو مقرر کرے۔ڈی یس او روجا رانی کو ہدایت کی کہ ضلع کے ملوں کو انکی ہیئت کے لحاظ سے دھان فراہم کرے۔ڈی یم رام پتھی کو ہدایت کی کہ حمل و نقل کیلئے درکار گاڑیوں کا انتظام کرے۔دھان کی خریداری کے لئے درکار تھیلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ضلعی رائس ملز عہدیدار کو گارلو کو تاکید کی کہ خریدی مراکز سے آنے والی دھان کو اتارنے میں تاخیر نہ ہو اسکا خاص خیال رکھا جائے۔اے سی پی کو خریدی مروکز پر کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کے مسائل درپیش نہ ہو اسکا انتظام کریں۔امن و امان کو برقرار رکھیں۔آرڈیو مدھو موہن راؤ کو ہدایت کی کہ خریدی مراکز کا معائنہ کرکے تمام انتظامات کا جائزہ لیں۔جنگاؤں ایڈیشنل کلکٹر جناب اے بھاسکر راؤ کو ہدایت کی کہ خریف سیزن 2020-2021 سے متعلق تمام نکات کا جائزہ لیں اور کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت کی۔