جنگلاتی اراضی پر زراعت کے خلاف کریمنل مقدمات کا انتباہ

   

یلاریڈی /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحراء علاقوں کی اراضی کو کاشت کی غرض سے صاف کرنے پر کریمنل مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے محکمہ صحرا ء رینج آفیسر روی کمار نے عوام کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے کناپور علاقہ میں شعور بیداری پروگرام منعقد کرتے ہوئے مواضعات کی عوام اراضیات نہ ہونے پر صرائی اراضیات کو صاف و ہموار کرکے کاشت کرنے کی اطلاعات پر محکمہ صحراء اور محکمہ پولیس عہدیداروں نے مشترکہ گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا اور عوام کے ساتھ بات چیت کرکے کونسلنگ کی ۔

ماہی گیروں میں مچھلیوں کی مفت تقسیم
مدہول 26/اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عائشہ افروز خان صدر نشین منڈل پریشد مدہول نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ماہی گیروں کی معاشی ترقی پر کافی توجہ دے رہی ہے مدھول منڈل پریشد دفتر کے احاطہ فش مفت تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منڈل کے 74 تالابوں میں 3 لاکھ 49 ہزار فش تقسیم کی گئی حکومت مچھلی کو بڑھانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سریش بابو، ایف ڈی او سملاتا ایم پی ٹی سی دیوجی بھومیش، سرپنچ راجندر وجیشو، نائب سرپنچ سنجیو، منڈل کو آپشن ممبران سید خالد، فشریز ڈپارٹمنٹ کا عملہ دامودھر، راجندر، گووری کمار، لیڈران سرینواس گوڑ و دیگر نے شرکت کی ۔