جنگی مشقوں کیخلاف شمالی کوریا نےجوہری جنگ کی دھمکی دی

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے یہ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی KCNA کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے یہ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے ۔