جنگ آزادی میں فرقہ پرست پارٹیوں کا کوئی کردار نہیں

   

نئی دہلی: جنگ آزادی میں سماج وادی لیڈروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے سوشلسٹ پارٹی کے قومی نائب صدر سید تحسین احمد نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی لڑنے والی تمام شخصیات سوشلسٹ نظریہ کے حامل تھے اسی لئے ملک کی تمام برادری کے لوگوں نے ایک ساتھ ملکر ملک کو آزادی دلائی ۔ اگر فریڈم فائٹرس فرقہ پرست ہوتے تو ایک ہزار سال تک ملک کو آزادی نہیں ملتی ۔یہ بات انہوں نے آل تلنگانہ سوشلسٹ پارٹی کانفرنس حیدرآباد میں کہی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ آر ایس ایس کے لوگ انگریز کے حاشیہ بردار تھے ، مخبری اور دلالی کر کے صرف جان ہی نہیں بچائی بلکہ حکومت سے خوب فائدہ بھی اٹھایا۔