جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں ہندوستانی سفیر کی طلبی

   

اسلام آباد : پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی کی خلا ف ورزیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمیشن کے سینئر سفیر کو طلب کیا۔ دفتر وزارتِ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ ایل او سی کے بدوری سیکٹر میں بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اس سال 2,199 جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات پیش آئے۔ ان میں 17 افراد ہلاک اور 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے کہا کہ 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کی جائے اور ایل او سی پر امن کی برقراری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔