لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ جنگ نے دنیا کے ڈھائی ارب بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔یوگی نے سٹی مونٹیسوری اسکول (CMS) کے ‘ورلڈ یونٹی کنونشن سینٹر’ میں دنیا کے چیف جسٹسز کی 25 ویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر تبادلہ خیال کیااور کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔یوگی نے کہاکہ جنگ نے دنیا کے ڈھائی ارب بچوں کے مستقبل کو خطرہ بنا دیا ہے۔انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے متحد ہو کر ایک صاف، محفوظ اور خوف سے پاک معاشرہ تشکیل دیں۔