طونکرم: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دو مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوجی حملے طولکرم شہر میں پیر کو کیے گئے۔مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی قتل و غارتگری کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کو نشانہ بنائے گئے دونوں مزاحمت کاروں کا حماس سے تعلق تھا۔