جوا چلانے والے افراد کے مکانات پر ای ڈی کے دھاوے

   

رقم اور اشیاء ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد : /27 جولائی (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج بڑے پیمانے پر جوا (کیسینو) چلانے والے دو افراد کے مکان پر دھاوے کرتے ہوئے وہاں سے رقومات اور دیگر اشیاء ضبط کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ سعیدآباد کالونی ونئے نگر میں آج صبح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیموں نے سائی کرن ریسیڈنسی اپارٹمنٹ میں مقیم کیسینو چلانے میں سرکردہ چکوٹی پروین کے مکان پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے وہاں پر رات دیر گئے تک تلاشی لی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ چکوٹی پروین کے علاوہ کیسینو چلانے والے مادھو ریڈی نے بھی ایف ای ایم اے (فیما) قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چکوٹی پروین اور مادھو ریڈی دیگر افراد کی مدد سے پڑوسی ملک نیپال میں بڑے پیمانے پر سٹہ اور جوا کیسینو کی شکل میں چلارہے تھے اور اس کے لئے تلنگانہ ور آندھراپردیش سے کئی جواڑیوں کو اس کیلئے راغب کررہے تھے ۔ انفور سمنٹ ڈائرکٹوریٹ ذرائع نے بتایا کہ پروین اور مادھو ریڈی شمس آباد ایرپورٹ سے باگ ڈوگرہ ایرپورٹ سے ہوٹل مرچی کراون جھپا میں بڑے پیمانے پر کیسینو چلارہے تھے اور اس کے لئے تلنگانہ اور آندھراپردیش سے کئی افراد کو بذریعہ فلیٹ لے جایا رہا تھا ۔ اس سلسلہ میں ای ڈی حکام نے کیسینو چلانے والے افراد کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے ان کے پاس سے نقد رقم اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چکوٹی پروین سابق میں بھی بڑے پیمانے پر جوا چلانے پر ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کیا تھا ۔ب