جوبلی ہلز قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   

پرانی دشمنی اور ناجائز تعلقات پر انتقام، اے سی بی ہری پرساد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔10 فروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے بی جے پی لیڈر کے سنسنی خیز قتل کیس کو حل کرلیا اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جوبلی ہلز کے ہری پرساد کے مطابق اصل سرغنہ 30 سالہ منی کنٹھ ساکن جیڈی میٹلہ، 29 سالہ درادت ونود کمار ساکن چنتل، 24 سالہ محمد قیصر ساکن شاہ پور، 30 سالہ شیواکمار ساکن شاہ پور، 19 سالہ کے نکھل ساکن جیڈی میٹلہ اور 23 سالہ ٹی کمار ساکن جیڈی میٹلہ و دیگر کو گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے 36 سالہ رامو ساکن نظام پیٹ متوطن ناگرکرنول کا قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور ناجائز تعلقات قتل کی وجہ نتائی گئی ہے۔ قتل کی واردات نسیمہ کے مکان میں انجام پائی جو یوسف گوڑہ علاقہ کی ساکنہ ہے۔ پولیس نے اس قتل کی واردات میں 19 سالہ نسیمہ بیگم اور اس کی والدہ 35 سالہ حسینہ کو بھی ملوث قرار دیا۔ حسینہ سابق میں جسم فروشی کا کاروبار کرتی تھی جس کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ مقتول رامو کی حسینہ کی بیٹی نسیمہ سے دوستی تھی۔ رامو اور منی کنٹھہ کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا اور پولیس کو اس بات کا بھی شبہ ہے کہ نسیمہ سے منی کنٹھہ اور رامو کی دوستی تھی اور ناجائز تعلقات کے سبب منی کنٹھہ کو رامو سے حسد تھا اور پرانی دشمنی اور ناجائز تعلقات کی رنجش کے درمیان منصوبہ بند طریقہ سے رامو کو نسیمہ کے مکان طلب کیا گیا اور ملکر ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا گلا اور عضو تناسل کو کاٹ دیا گیا۔ پولیس نے اس کیس کو حل کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ع