جوبلی ہلز میں سڑک حادثہ، کم عمر لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کم عمر لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ جو اپنے بھائی کے ساتھ اسکوٹی پر جارہی تھی کہ ان کی اسکوٹی بس سے ٹکرا گئی اور لڑکی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ سریشا جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن گرویا کی بیٹی تھی لڑکی 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی جو کل اپنے بھائی کے ہمراہ اسکوٹی پر جارہی تھی کہ ان کی اسکوٹی بس سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع