جوتوں میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

   


نائیجریا : کسٹم حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے جو اپنے جوتوں میں منشیات چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ میڈیا کے مطابق مسافر نے جوتوں میں 400 گرام کوکین چھپا رکھا تھا۔نائیجرین حکام نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کی عمر 56 سال ہے اور وہ ایتھوپین ایئرلائن کے ذریعہ سعودی عرب جارہا تھا‘۔حکام نے کہا ہے کہ ’ مسافر نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے تعاون سے اسمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا‘۔