جوناگڑھ میں درگاہ کو بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا

   

رات2بجے تا صبح5بجے تک انہدامی کارروائی‘ حالات کشیدہ
جوناگڑھ: گجرات کے جوناگڑھ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایک درگاہ کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔پولیس رات 2بجے اچانک بلڈوزر لیکر پہنچی اور درگاہ کو منہدم کرنے کا کام کیا جو صبح5بجے تک جاری رہا ۔درگاہ کو مہند کرنے کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ یہاں افسران بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ بلڈوزر لے کر پہنچے اور ایک درگاہ کو منہدم کردیا۔ جوناگڑھ میں اس درگاہ کے علاوہ مختلف مقامات پر بنائے گئے دو غیر قانونی مندروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق درگاہ کو گرانے کا کام رات تقریباً 2 بجے شروع ہوا جو صبح تقریباً 5 بجے تک جاری رہا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں تقریباً 1000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جنہوں نے درگاہ سے تقریباً 300تا400 میٹر کے فاصلے پر بیریکیڈ لگا کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔درگاہ کو گرانے کے لیے گزشتہ سال بھی پولیس آئی تھی۔درگاہ کے انہدام کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔کہا جاتا ہے کہ جوناگڑھ میں مجودی گیٹ کے قریب واقع یہ درگاہ تقریباً دو دہائیوں پرانی تھی۔ یہ درگاہ سڑک کے بیچوں بیچ واقع تھی جو رفتہ رفتہ بڑی ہوتی گئی۔ اس درگاہ کو پہلے بھی ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ گزشتہ سال جون میں بھی پولیس کی ایک ٹیم کارروائی کے لیے یہاں پہنچی تھی لیکن مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد انہیں واپس جانا پڑاتھا۔