جونیر ہاکی ورلڈ کپ کا آج آغاز،ہندوستان خطاب کا دفاع کرے گا

   

بھونیشور۔ہاکی کا جادو ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے کیونکہ 16 حصہ لینے والی ٹیمیں 24 نومبر سے شروع ہونے والے ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ بھونیشور2021 میں اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔اپنے اپنے پولز میں چاروں ٹیموں کا مقصد اپنے پول کے لئے سرفہرست ہونا ہے کیونکہ ہر پول سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔پول اے میں یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم کا مقابلہ ملائیشیا، چلی اورجنوبی افریقہ سے ہوگا۔دفاعی چمپئن ہندوستان کوگروپ بی میںکینیڈا، فرانس اورپولینڈکے ساتھ رکھاگیا ہے، جوگزشتہ ہفتے خطاب کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔ ہندوستان کپتان وویک ساگر پرساد کی قیادت میں اس باوقار ٹرافی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا کیونکہ وہ اپنے گھریلو میدانوں میں توجہ کا مرکز ہونے کے علاوہ خطاب کا دفاع کرے گا ۔اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان وویک نے کہا کہ ہماری ٹیم 2016 میں چمپیئن بنی تھی اور اب ہماری ٹیم کا مقصد اسی طرح کی کارکردگی کو جاری رکھنا ہے۔ وویک جو ٹوکیو 2020 اولمپکس میں ہندوستان کی تاریخی برونز میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ ہمارا بیرون ملک مقابلہ نہیں تھا، ٹیم نے بھونیشور میں سینئر ٹیم کے خلاف کچھ پریکٹس گیمز کھیلے، جو کافی قیمتی تھے۔ بھونیشور میں آنے کے بعد سے ہم اس اسٹیڈیم کے عادی ہوگئے ہیں۔ کلنگا ہاکی اسٹیڈیم واقعی ایک مشہور میدان ہے۔ اچھا ہے کہ ہم ٹورنمنٹ شروع کرنے سے پہلے یہاں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ہندوستان کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے ٹیم کی تیاریوں پر مزید کہا کہ ٹیم خطاب کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 24 نومبر کو فرانس کے خلاف کرے گا۔پول سی میں ہالینڈ، اسپین، کوریا اور امریکہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔یارہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی اپنے خطاب کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ ٹوکیواولمپکس میں قومی کھلاڑیوںکے مظاہرہ نہ صرف شاندار تھے بلکہ ٹیم نے تاریخی میڈل بھی جیتا ہے۔