جوکووچ نے سیمی فائنل میں کارلوس کو شکست دی

   

ٹورن۔ نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی فائنلز میں اس وقت ان کے کٹر حریف کارلوس الکارازکے ساتھ ایک سال کی مسابقتی لڑائی کو کامیابی پر ختم کیا ہے جہاں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سیمی فائنل میں اسپینی حریف کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ سربیائی کھلاڑی نے اپنے طاقتور حریف کو مسلسل تیز رفتار حملہ کرنے کے چند مواقع فراہم کیے اور ہر سٹ میں الکاراز کی سرویس کو توڑ کر گھر کے پسندیدہ کھلاڑی جنیک سنر کے ساتھ چمپئن شپ میچ کو یقینی بنایا ہے ۔ اس کامیابی کے ساتھ سربیائی اسٹار جوکووچ نے باوقار سیزن کے فائنل میں چمپیئن بننے سے ایک میچ دور اور ریکارڈ ساتویں خطاب کے قریب ہیں ۔ 36 سالہ جوکووچ گروپ پلے میں 2-1 سے یہاں رسائی حاصل کی ، جہاں اس کی واحد شکست اس کے اگلے حریف سنر کے خلاف ہوئی تھی۔ اے ٹی پی ٹور کی رپورٹ کے مطابق جوکووچ اس سال الکاراز کے ساتھ چار اے ٹی پی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کرنے کے لیے 88 منٹ طویل مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سال جوکووچ اور الکاراز کی پچھلی ملاقاتوں میں ومبلڈن کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی کی شاندار پانچ سیٹ جیت اور سنسناٹی چمپئن شپ میچ میں جوکووچ کا میچ پوائنٹ بچانا شامل ہے۔ 36 سالہ سربیائی جوکووچ چمپیئن شپ میچ میں گروپ شکست کا بدلہ لینے اور چھ سالوں میں تیسرے کھلاڑی بننے کی کوشش کریں گے جس نے خطاب حاصل کیا ہو۔ الیگزینڈر زیویریف نے ڈینیل میدویدیف (2021) اور جوکووچ (2018) سے گروپ شکست کے بعد خطابی میچ جیتا ہے۔ جوکووچ اس سے پہلے ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، راجر فیڈرر سے گروپ شکست کے بعد 2015 کا خطاب اپنے نام کر چکے ہیں۔
شکیب الحسن کی سیاسی اننگز کا آغاز
ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کا بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو انتخابات لڑنے کا امکان ہے۔ عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔ انہوں نے شکیب الحسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔ رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن انتخابات میں 3 حلقوں سے لڑ سکتے ہیں۔