جوکووچ کا سنہری خواب چکنا چور، سیمی فائنلز میں شکست

   

ٹوکیو۔جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے آج تین سٹوں کے مسابقتی مقابلے میں کامیابی کے ساتھ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا گولڈن گرانڈ سلام کا خواب چکنا چور کردیا اور ٹوکیو اولمپکس کے ٹینس چمپئن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں داخل ہوگئے۔زیوریو نے اس سال آسٹریلین ، فرنچ اور ومبلڈن کے گرانڈ سلام خطابات جیتنے والے جوکووچ کو 6-1 ، 3-6 ،6-1 کو شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ روسی اولمپک کمیٹی کی ٹیم کے کیرن کھاچونوف سے ہوگا۔سابق چمپئن رافل نڈال اور راجر فیڈرر کے ایونٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد جوکووچ کے گولڈن گرانڈ سلام کے امکانات کافی بڑھ گئے تھے اور وہ جس شاندار فارم میں موجود ہیں اس سے انکے ٹوکیو میں گولڈ میڈل جیتے کے امکانات کافی بڑھ گئے تھے ۔سربیا کے اسٹار جوکووچ نے اس سال پہلے ہی آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن ٹرافی پر قبضہ کر لیا ہے اور انہیں اسٹیفی گراف کے ریکارڈ کی برابری کے لیے اولمپک گولڈ میڈل اور یو ایس اوپن کے خطاب کی ضرورت تھی جیسا کہگراف نے 1988 میں گولڈن سلام جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔جوکووچ نو سال پہلے لندن میں سیمی فائنل میں گولڈ میڈلفاتح اینڈی مرے سے شکست کھاگئے تھے اور 2016 کے ریوگیمز میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے خلاف پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے تھے۔دوسری جانب زیوروف کو سیول میں گراف کے بعد سنگلزگولڈ جیتنے والے پہلے جرمن بننے کے موقع ہے۔