حیدرآباد۔21۔اگسٹ (سیاست نیوز) وزیر جنگلات کونڈا سریکھا نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ وجہ نمائی نوٹس میں انہوں نے اپنا موقف واضح کردیا ہے ، لہذا وہ اس تنازعہ پر مزید تبصرہ نہیں کریں گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کہا کہ مجھے جو کچھ کہنا تھا میں نے اپنے جواب میں کہہ دیا ہے ۔ لہذا اس سلسلہ میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد وہ تفصیلی طور پر اظہار خیال کریں گی۔ واضح رہے کہ سشمیتا کے بیان پر تادیبی کارروائی کمیٹی نے کونڈا سریکھا کو نوٹس جاری کی تھی جس کے جواب میں انہوں نے دختر کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ دختر کے بیان کیلئے انہیں ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 1/k
سریکھا نے کہا کہ وہ اپنی قیامگاہ پر خصوصی پوجا میں مصروف ہیں اور جو کچھ بھی کہنا ہے وہ بعد میں کہیں گی۔ اسی دوران کونڈا سشمیتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد وہ مزید انکشافات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان کے بارے میں موقف پر قائم ہیں۔1/k