جگتیال میں اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ضروری

   


چھلہ مبارک کی حصار بندی میں رکاوٹ، آر ڈی او اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی

جگتیال:محلہ پرانی پیٹ میں واقع چھلہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکی حصار بندی اور شیڈ کے تعمیری کاموں میں پولیس کی مداخلت اورکاموںمیںروکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔سرکل انسپکٹرراجیش کی جھنڈے کے تعلق سے اور صدرمسجدمحمد عبدالمجاہد عادل کے خلاف غیر ضروری ریمارک پر مسلم نوجوانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔مسجد پرانی پیٹ سے متصل قدیم مسجد کیلئے وقف شدہ چھلہ مبارک کی اراضی پر عقیدت مندوں کیلئے شیڈکی تعمیرکو لیکر چھلہ سے متصل اپارٹمینٹ کے مالکین وائشاطبقہ کے چند افرادکی پولیس میںشکایت پرپولیس سیول معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے تعمیری کام میںرکاوٹ پیدا کرتے ہوئے مذہبی چھلہ مبارک پرشیڈڈالنے سے روکنے کی ہرممکنہ کوشش کر رہی ہے۔بلدیہ کی جانب سے بھی کام کوروکوا دیاگیا ہے۔جگتیال ڈی ایس پی وینکٹ رمنا نے صدر انتظامی کمیٹی مسجد پرانی پیٹ بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ کوحل کرنے کا تیقن دیا۔تب تک کام روکنے کی خواہش کی۔گزشتہ روز صدر ملت اسلامیہ جگتیال میرکاظم علی اور ٹی آر یس میناریٹی قائد عبدالقادر مجاہد اور ریاض الدین ماما صلاح الدین منا نے رکن اسمبلی ایم سنجے کمار کو بزریعہ فون بات کی۔مسئلہ سے واقف کروایا۔سرکل انسپکٹرکے تعلق سے بتایا۔انہوں نے سرکل انسپکٹرکو اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی ھدایت کے باوجود مسجدکے پاس گزشتہ رات سے پولیس کو تعینات کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے شہر کے مسلم نوجوانوںمیںتشویش پائی جاتی ہے۔صدر مسجداور یونس ندیم، سمیرآزاد،حافظ افضل نے آر ڈی اومادھوری اوربلدیہ کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کروایا۔پرانی پیٹ میں واقع چھلہ مبارک کی اراضی کے تحفظ کی درخواست کی۔پرانی پیٹ میں واقع چھلہ مبارک کی زمین وقف اراضی ہے اورمسجدکمیٹی اس کی حصار بندی کررہی ہے۔لیکن اس سے متصل کامپلکس کے مالکین تعمیری کاموں میں مداخلت کررہے ہیں۔انہوں نے آر ڈی اوسے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے حصار بندی اور شیڈکے تعمیری کاموںکومکمل کروانے میں تعاون کریں۔ٹاورسرکل میںکروڑوںروپئے کی اوقافی جائیدادوںپرہوئے ناجائزقبضہ کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے انڈومنٹ، اوقافی اورکرسچن مشنری کی جائیدادوںاوراراضیات کی تفصیلات کو دھرانی پورٹل میںاندراج کرنے کی ہدایت دی ہے۔لیکن جگتیال ضلع میں یہ کام نہیں ہوا۔جس کے نتیجہ میں آئے دن اوقافی جائیدادوں سے متعلق تنازعات پیدا ہورہے ہیں جس پر آر ڈی او مادھوری نے تیقن دیا کہ عہدیداروں کی ایک ٹیم بہت جلد ضلع کے مختلف اوقافی جائیدادوں اور اراضیات کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی مکمل تفصیلات کو دھرانی پورٹل میں درج کی جائیں گی۔قبل ازیں وفد نے جگتیال بلدیہ کے کمشنر ماروتی پرساد سے بھی اس سلسلے میں نمائندگی کرتے ہوئے مناسب انصاف کا مطالبہ کیااوراپارٹمنٹ کامپلیکس کے خلاف بھی کاروائی کرنے نمائندگی کی۔جو رولس کے خلاف 30 فٹ روڈ نہیںہے اورفائرسیفٹی اوربرقی ٹرانسفرمر لب سڑک اور کامپلیکس کا گیٹ روڑ کی جانب کھولا جارہا ہے اور چھ منزلہ اپارٹمنٹ کو آبادی میں تعمیر سے اطراف میں واقع عوام کو مشکلات کا سامنا کی شکایت پر نوٹس جاری کرنے کا کمشنر نے تیقن دیا۔