جگتیال میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد ، کلکٹریٹ عمارت کا افتتاح

   

جگتیال ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے آج جگتیال ضلع کے مستقر میں 510 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے مستقل میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اور 49 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کلکٹریٹ عمارت مربوط برائے ضلعی دفاتر جگتیال اور ٹی آر یس پارٹی آفس کلکٹریٹ عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ حافظ سید ابرار شریف امام و خطیب مسجد پرانی پیٹ کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ چیف منسٹر کے سی آر بذریعہ ہیلی کیاپٹر 1.30 بجے جگتیال پہنچے اس موقع پر سی ایم کے سی آر،کا ریاستی وزیر خزانہ و صحت ہریش راؤ، ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر کوپولا ایشور، وزیر عمارات و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی، سی ایس سومیش کمار، ضلع کلکٹر جی روی، ایس پی سندھو شرما اوردیگر معززین نے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر بی ونود کمار، وزراء ہریش راؤ، کوپولا ایشور، گنگولا کملاکر، پرشانت ریڈی، راجیہ سبھا کے اراکین پیدپلی کے رکن پارلیمنٹ بورلا کنتا وینکٹیش نیتکانی، قانون ساز کونسل کے اراکین ٹی بھانو پرساد راؤ، ایل رمنا، سی زیڈ پی داوا وسنتھا، میونسپل چیرمین، ایم ایل اے، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سید علی مرتوجا رضوی، محکمہ صحت کی ڈائرکٹر شویتا مہانتی، آر اینڈ بی سکریٹری ایس۔ سری نواسراجو، قانون ساز ڈاکٹر سنجے کمار، کلواکنٹلا ودیا ساگر راؤ، سنکے روی شنکر، ڈی سی ایم ایس کے چیرمین سری کانت ریڈی، میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائرکٹر رمیش ریڈی، ایڈیشنل کلکٹرس بی ایس لتھا، منڈا مکرندو، جگتیالا میونسپل چیرپرسن بوگا سراوانی، ڈسٹرکٹ لائبریری کارپوریشن کے چیرمین چندر شیکھر، چندر شیکھر متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔