جگتیال : جگتیال شہر کے وارڈ نمبر 26 27سلام پورہ میں آرڈی او جگتیال مادھوری نے بلدیہ عملہ ا ور آنگن واڑی ٹیچرس کے ہمراہ گھر گھر پہنچ کر کورونا ویکسنیشن کا سروے کیا اور ٹیکہ نہ لینے والوں کو ٹیکہ لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ کورونا وبا سے بچنے ہر ایک کو کورونا ویکسین لیکر اپنا اور سماج کا تحفظ کرنے کی خواہش کی اور تیسری لہر سے پہلے اس سے محفوظ رہنے تمام کو کورونا ٹیکہ لینے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر بلدیہ ڈی ای اور آنگن واڑی ٹیچر رضوانہ بیگم اور دیگر موجود تھے ۔