جگن حکومت کو دھکہ، کونسل کے دو بلس سلیکٹ کمیٹی سے رجوع

   

امراوتی۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کو آج بڑا دھکہ لگا جب قانون ساز کونسل کے چیرمین ایم اے شریف نے تین راجدھانیوں کے قیام سے متعلق دو بلس کو وسیع تر غور و خوض اور جائزہ لینے کی غرض سے ایوان کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کردیا جس کے ساتھ ہی وشاکھاپٹنم کو عاملہ ( حکومت ) کا صدر مقام ، امراوتی کو (مقننہ ) کا اور کرنول کا عدلیہ کا صدر مقام بنانے جگن موہن ریڈی کے منصوبوں کو عارضی ہی سہی زبردست دھکہ لگا ہے۔