جگن موہن ریڈی پر حملہ کے سلسلہ میں 4 افراد حراست میں

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی پر حملہ کے سلسلہ میں 4 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جن میں ایک روڈی شیٹر شامل ہے۔ کمشنر پولیس وجئے واڑہ کانتی رانا کے مطابق 24 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی اور 50 تا 60 موبائیل فونس ویڈیو ریکارڈنگس کا جائزہ لیا گیا۔ کئی عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کی بنیاد پر ملزمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسٹیج کے بائیں جانب سے سنگباری کی گئی۔ پولیس نے 50 تا 60 افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا جن میں سے 4 پر پولیس کو شبہ ہے۔ ڈاکٹرس نے جگن موہن ریڈی کو آرام کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے صرف ایک دن آرام کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔1