حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کل 2 جون کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ آندھرا پردیش کے زیر التواء پراجکٹس اور فنڈز کے حصول کے سلسلہ میں مرکزی وزراء سے نمائندگی کے ایجنڈہ کے ساتھ جگن موہن ریڈی روانہ ہورہے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کا وقت طئے کیا ہے۔
آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلگو ریاستوں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان کی تکمیل کے سلسلہ میں متعلقہ مرکزی وزراء کو توجہ دلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جگن موہن ریڈی ریاست کے زیر التواء مسائل کے سلسلہ میں تفصیلی یادداشت کے ساتھ روانہ ہورہے ہیں۔ ر