حیدرآباد/7 اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینا نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔ حال ہی میں جگن موہن ریڈی کی جانب سے تقاریر میں چندرا بابو نائیڈو کے خلاف الزام تراشی پر تلگودیشم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔ چندرا بابو نائیڈو کو منفی کردار ویلن سے تشبیہ دی گئی تھی اور پنشن نہ ملنے سے مستحقین کو روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔ چندرا بابو نائیڈو کے خلاف ریمارکس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت آتے ہیں جس پر چیف الیکٹورل آفیسر نے نوٹس جاری کرکے 48 گھنٹے میں وضاحت کی ہدایت دی۔ وضاحت نہ کرنے پر الیکشن کمیشن ضروری کارروائی کرے گا۔1