جگن موہن ریڈی کی ناکامیوں اور بدعنوانیوں پر چارج شیٹ تیار کریں

   


آندھراپردیش بی جے پی قائدین کیساتھ وزیراعظم کا اجلاس عوام تک پہنچنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش بی جے پی قائدین کو وائی ایس آر کانگریس حکومت کی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف منڈل تا ریاستی سطح کی چارج شیٹ تیار کرتے ہوئے عوام سے رجوع ہونے پر زور دیا۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کی ترقی اور فلاحی اسکیمات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت دی۔ آندھراپردیش بی جے پی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایک وہ بھی زمانہ تھا جب گجرات، کرناٹک اور آندھراپردیش میں بی جے پی کیلئے ایک جیسی صورتحال تھی تاہم اب گجرات اور کرناٹک بی جے پی کیلئے سازگار ہوگیا ہے لیکن آندھراپردیش میں بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے کیلئے پارٹی کے قائدین جی توڑ محنت کریں۔ بی جے پی کی قومی قیادت اور مرکزی حکومت اس معاملہ میں مکمل تائید و اشتراک کرے گی۔ وزیراعظم نے بی جے پی کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مسائل پر اپنے احتجاج میں شدت پیدا کریں۔ اسمبلی حلقہ سے ریاستی سطح تک بی جے پی کو طاقتور بنائے حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں اور بدعنوانیوں کو عوام کے درمیان پہنچ کر موضوع بحث بنائے۔ جگن موہن ریڈی کی حکومت میں بدعنوانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور حکومت کی کارکردگی سے سماج کا کوئی بھی طبقہ خوش نہیں ہے اس کا بی جے پی کے قائدین بھرپور فائدہ اٹھائے۔ ن