حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ انھیں چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اب تک مبارکباد کا کال نہیں کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ ان کا اور جگن کا ایجنڈہ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ جگن چاہتے ہیں کہ نریندر مودی وزیراعظم رہیں جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ راہول گاندھی وزیراعظم بنیں۔