جگن کی حکومت پر پون کلیان کل رپورٹ جاری کرینگے

   

حیدرآباد 12 ستمبر ( این ایس ایس ) جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان 14 ستمبر کو آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی حکومت کے کام کاج پر ایک رپورٹ جاری کرینگے ۔ واضح رہے کہ پون کلیان نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا تھا کہ وہ کم از کم ابتدائی 100 دنوں تک حکومت کی کارکردگی پر اپنے تبصرے پیش کریں۔ چونکہ 100 دن مکمل ہوچکے ہیں ایسے میں پون کلیان نے 10 ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ان کا جائزہ لیا ہے اور وہ اسی کی بنیاد پر ایک رپورٹ اور اس کے بنیادی خد و خال جاری کرینگے ۔