جھارکھنڈ میں بھیانک سڑک حادثہ، ۱۱ / ہلاک، ۵۲/ زخمی

,

   

حاضری باغ (جھارکھنڈ): آج صبح حاضری باغ نیشنل ہائی وے نمبر ۲ کے پاس پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں گیارہ لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ پچیس زخمی ہوگئے ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس انتہائی تیز رفتارآرہی تھی اس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک ٹرک میں گھس پڑی جس کی وجہ سے یہ حا دثہ پیش آیا۔ ایک زخمی شخص نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ بس 120کی اسپیڈ سے دوڑ رہی تھی اسی دوران بس کا بریک فیل ہوگیا۔ ڈرائیور نے بس کو قابو کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی کوشش کام نہ آئی اور بس ایک ٹرک جو سامنے کی سمت سے آرہی تھی جا گھسی۔

ایک اور زخمی نے بتایا کہ میں نے سنا کہ بس ڈرائیور چیخ رہا تھا کہ بس کے بریک کام نہیں کررہے ہیں اپنی اپنی جان بچالیں۔ بس کنڈکٹر اور ڈرائیور نے مسافروں کی جان بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کی لیکن بس بہت تیز رفتار تھی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈی ایس پی منیش کمار نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی ٹیم کے ساتھ موقع واردات کا دورہ کیا۔ اس مقام کو ”بلیک اسپاٹ“ کا نام دیا گیا۔ کیونکہ پچھلے چھ ماہ میں یہاں ۰۵۱/ افراد کی جانیں تلف ہوئیں۔ ہم یہاں مزید جانچ کیلئے دوبارہ دورہ کریں گے۔ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر رانچی بھیجا گیا۔