جھینگے کے سر پر صدماتی امواج سے بچانے والی قدرتی ہیلمٹ

   

اوکلاہوما: پانی میں پایا جانے والا مشہور جھینگا اسنیپ شرمپ اپنے شکار کو مارنے یا دہشت زدہ کرنے کے لیے اپنے چمٹے نما ہاتھوں سے پانی کے اندر زوردار صدماتی امواج (شاک ویو) خارج کرتے ہیں۔ لیکن اس سے خود شرمپ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے قدرت نے ان کے سر پر ہیلمٹ نما ڈھال فراہم کی ہے۔اسنیپنگ شرمپ کا حیاتیاتی نام Alpheus heterochaelis ہے اور وہ پانی کے اندر اپنے اگلے پنجوں سے اتنی تیز شاک ویو خارج کرتے ہیں کہ پانی میں بلبلے بن جاتے ہیں۔ لیکن اس شدید کیفیت سے خود یہ ننھا کیڑا بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس سے خود اس کی آنکھوں، دماغ اور اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور وہ خود مر بھی سکتا ہے۔