جہادی دہشت گردی سے نمٹنے مدد کیلئے سری لنکا کو تیقن

   

کو لمبو 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سری لنکا کو ’ جہادی دہشت گردی ‘ کے مشترکہ خطرہ سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ہندوستان نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہوئے خود کش حملے کے بعد یہ پیشکش کی ہے جس میں 11 ہندوستانیوں سمیت 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے سری لنکا ترنجیت سنگھ سندھو نے بتایا کہ صف اول کے بدھسٹ راہبوں کے ساتھ ایک ملاقات میں موجودہ سکیوریٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ یہ اجلاس کینڈی میں منعقد ہوا تھا ۔ سری لنکا میں ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ہائی کمشنر نے ہندوستان کی جانب سے سکیوریٹی و سلامتی کے مسئلہ میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے اور جہادی دہشت گردی سے نمٹنے میں ہمیشہ ساتھ دینے کا تیقن دیا ہے ۔ ہائی کمشنر نے وہاں بدھسٹ راہبوں کو خراج بھی پیش کیا اور ان کا آشیرواد حاصل کیا ۔ سندھو نے ویساک کے موقع پر بدھسٹ راہبوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔