جہیز ہراسانی سے تنگ خاتون کابچہ کو ہلاک کرنے کے بعد اقدام خودکشی

   

حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جہیز کے لئے ہراسانی سے تنگ آکر اپنے بچہ کو سینیٹائزر پلاکر ہلاک کردیا جبکہ خود بھی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ناکام کوشش کی جس میں شدید زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ٹی دیویا تیجا کی شادی 2018 ء میں ٹی مہیندر ساکن نیو میٹو گوڑہ سکندرآباد سے ہوئی تھی اور انہیں ایک سال کا لڑکا رتوک بھی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ شادی کے دوران دیویا تیجا کے ماں باپ نے بطور جہیز چار لاکھ نقد رقم ، دس تولہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء دیئے تھے لیکن شادی کے بعد سے ہی دیویا تیجا کو اس کے شوہر مہیندر اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیاجارہا تھا اور مکان کی تعمیر کیلئے مزید رقومات کا بھی مطالبہ کیاجارہا تھا ۔ روزانہ کی ہراسانی اور اذیتوں سے تنگ آکر خاتون نے اپنے ایک سالہ بچہ رتوک کے دونوں ہاتھ اور گلا کاٹ دیا اور اسے سینیٹائزر بھی پلانے کے بعد خود کو زخمی کرتے ہوئے وہ اپنے سسرالی مکان کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔ اس حادثہ میں ایک سالہ بچہ برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیویا تیجا کے دونوں پیر ٹوٹ گئے اور وہ شدید زخمی ہوگئی جس کے نتیجہ میں اسے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چلکل گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات آغاز کیا اور شوہر پی مہیندر اور اس کے ماں باپ و دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ ب