جیا پردا کے خلاف اعظم خان کے نازیبا الفاظ کے استعمال پر ایف ائی آر درج ‘ این سی ڈبلیو نے اسی پر زوردیا کہ وہ ’’ سخت کاروائی ‘‘ کرے۔

,

   

مذکورہ ایس پی لیڈر نے دعوی کیا کہ ان کے تبصرے کو توڑ موڑ کر پیش کیاجارہا ہے اور اگر یہ ثابت کردیاجائے کہ کسی خاتون سیاسی لیڈر کے خلاف انہوں نے تبصرہ کیاہے الیکشن سے وہ دستبردار ی اختیار کرلیں گے

لکھنو۔ ایس پی کے سینئر لیڈر اور ایس پی‘ بی ایس پی‘ آر ایل ڈی لائنس کے رام پور سے اعظم خان کے اپنی حلیف جیا پردا کے خلاف جلسہ عام میں توہین آمیز ریمارکس کے ایک روز بعد پیر کے روز مقامی پولیس نے خان کے خلاف ایک ایف ائی آردرج کی ہے‘ وہیں نیشنل کمیشن برائے خواتین ( این سی ڈبلیو) نے انہیں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن( ای سی ) پر زوردیا ہے کہ ان کے خلاف ’’ غیر معیاری اور نہایت بدبختانہ ‘‘ الفاظ کے استعمال پر سخت کاروائی کرے ۔

YouTube video

مذکورہ ایس پی لیڈر نے دعوی کیا کہ ان کے تبصرے کو توڑ موڑ کر پیش کیاجارہا ہے اور اگر یہ ثابت کردیاجائے کہ کسی خاتون سیاسی لیڈر کے خلاف انہوں نے تبصرہ کیاہے الیکشن سے وہ دستبردار ی اختیار کرلیں گے۔

درایں اثناء ایک او رویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورا ہے جس میں خان کو ضلع مجسٹریٹ( ڈی ایم) کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سنا گیا ہے ‘ جو لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’’ کلکٹر ‘‘ ( ڈی ایم ) سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تنخواہ یافتہ ملازم ہیں اور اپوزیشن اتحاد کی اگر الیکشن میں جیت ہوتی ہے تو ان سے جوتے صاف کرائیں گے۔

رام پور کے ڈی ایم اونجانیا کمار نے کہاکہ ’’ ہم نے اعظم خان کے جوتے والے تبصرے کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے ۔ اب تک ان کے خلاف2اپریل سے نو ایف ائی آردرج کئے جاچکیں ہیں‘‘۔

مدکورہ ایف ائی آر رام پور کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن میں مہیش کمار گپتا کی شکایت پر درج کرائی گئی ہے جو ایک مقامی سرکاری کالج کے پرنسپل ہیں اور انہیں ضلع انتظامیہ نے الیکشن فلائنگ اسکوڈ کا انچارج مقرر کیاہے۔

رام پور کے ایس پی شیوا ہری مینا نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ 509اور آر پی اے کے دفعہ 125کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ ڈی ایم نے کہاکہ ’’ میں نے اعظم خان کی تقریر پر مشتمل ٹرانسکرپٹ کے ساتھ الیکشن کمیشن کو رپورٹ روانہ کردی ہے‘‘۔

اتوار کے روز ایک ریالی جس کی شہہ نشین پر ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو اور ایس پی کے دیگر قائدین موجودہ تھے سے خطاب کرتے ہوئے خان نے مبینہ طور پر جیا پردہ کی آر ایس ایس سے وابستگی پر ان کا نام لئے بغیر تبصرہ کیااور خانگی رنگ کی انڈ ر ویر کا تذکرہ کیا۔

اپنے نوٹس میں این سی ڈبلیو نے کہاکہ خان نے ’’ ایک خاتون سیاست داں پر جنسی تبصرہ کیاہے‘‘ اور انہوں نے اس طرح کے ’’ خواتین کے خلاف توہین آمیز ریمارک ماضی میں‘‘ بھی کئے ہیں۔

این سی ڈبلیو کی چیرپرسن ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن سنیل اروڑا کو خان کے ’’ بیلٹ کے نیچے خاکی‘‘ والے تبصرے اور ان کے جیا پردا کے متعلق تبصرہ جس ’’ ووٹرس کو راغب کروانے کے لئے گھنگھرو ٹھمکوں جو ذکر کیاتھا اس پر توجہہ دلائی ۔

شرما نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ریمارک الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیا پردا نے کہاکہ ’’ اس کا چناؤ رد ہونا چاہئے۔ یہ آدمی اگر چناؤ جیت گیا تو جمہوریت کاکیاہوگا؟ سماج میں عورتوں کو مقام نہیں ملے گا‘‘۔

مہابھارت میں کارواؤں کے ہاتھوں دروپتی ہوئی توہین کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے بانی ایس پی ملائم سنگھ یادو کی مداخلت مانگی او رٹوئٹ میں کہاکہ ’’ ملائم بھائی ‘ آپ پتا ماں ہیں سماج وادی پارٹی کے۔ آپ کے سامنے رام پور میں دروپتی کا چیر ہرن ہورہا ہے ۔

آپ بھیشم پتا ماں کی طرح خامو ش رہنے کی غلطی مت کریں ‘‘۔ گجرات کے گیر سومناتھ ضلع میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے ایس پی سے معافی کی مانگ کی ۔