نئی دہلی: وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان ، ایران کے امور کے ماہر اور طالبان کے ساتھ تال میل قائم کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے انڈین فارن سروس کے افسر جتیندر پال سنگھ کو اسرائیل میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے یہاں کہا “جیتندر پال سنگھ ( آئی ایف ایس ۔ 2002)، جو اس وقت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ہیں، کو اسرائیل میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔” توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنا چارج سنبھال لیں گے ۔’’ سنگھ وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان ، ایران کے امور کے سربراہ ہیں اور اس سے قبل پاکستان میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔