جیف بیزوس کا اپنی گرل فرینڈ کیساتھ ٹی وی انٹرویو

   

نیویارک : مشہور آن لائن کاروباری پورٹل ایمازون کے بانی جیف بیزوس اپنی گرل فرینڈ اور ’سی این این‘ کی سابق امریکی نیوز اینکر لارین سانچیز کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں منظر عام پر آئے ہیں۔ انہوں نے ایک دوسرے سے پیار اور محبت کے جذبات کا تبادلہ کیا، اور بات چیت کی۔امریکی صحافیہ نے کہا کہ ’’ہم شاندار ساتھی ہیں اور ہم ایک ساتھ اپنے وقت سے لطف اندوز ہوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو ایک ٹیم کے طور پر دیکھتے ہیں‘‘۔دوسری طرف دْنیا کے چوتھے امیر ترین شخص نے اپنے تعلقات کو ’’آسان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم مثبت توانائی کا تبادلہ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اس لیے مل کر کام کرنا مزہ آتا ہے۔”خلائی کمپنی بلیو اوریجن کے بانی اٹھاون سالہ بیزوس کا کہنا ہے وہ ہر کسی کے لئے خلائی سفر دسیتابی کی امید رکھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ہر وہ شخص جو یہ چاہتا ہے اس کے قابل ہونا چاہیے۔